مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابُ حَدِيثِ الظَّبْيَةِ . باب: ہرنی کا واقعہ
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الصَّحْرَاءِ فَإِذَا مُنَادٍ يُنَادِيهِ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَالْتَفَتَ فَلَمْ يَرَ أَحَدًا ، ثُمَّ الْتَفَتَ فَإِذَا ظَبْيَةٌ مَوْثُوقَةٌ فَقَالَتْ : ادْنُ مِنِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَدَنَا مِنْهَا فَقَالَ : " حَاجَتُكِ ؟ " . فَقَالَتْ : إِنَّ لِي خَشْفَيْنِ فِي هَذَا الْجَبَلِ ، فَخَلِّنِي حَتَّى أَذْهَبَ فَأُرْضِعُهُمَا ثُمَّ أَرْجِعُ إِلَيْكَ . قَالَ : " وَتَفْعَلِينَ ؟ " . قَالَتْ : عَذَّبَنِي اللَّهُ عَذَابَ الْعَشَّارِ إِنْ لَمْ أَفْعَلْ . فَأَطْلَقَهَا ، فَذَهَبَتْ فَأَرْضَعَتْ خَشْفَيْهَا ، ثُمَّ رَجَعَتْ فَأَوْثَقَهَا ، وَانْتَبَهَ الْأَعْرَابِيُّ فَقَالَ : أَلَكَ حَاجَةٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " نَعَمْ تُطْلِقُ هَذِهِ " . فَأَطْلَقَهَا فَخَرَجَتْ تَعْدُو وَهِيَ تَقُولُ : أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَغْلَبُ بْنُ تَمِيمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صحراء میں موجود تھے ، اسی دوران کسی نے آپ کو پکار کر کہا: یا رسول اللہ ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے توجہ دی ، لیکن آپ کو کوئی نظر نہیں آیا ، پھر آپ نے توجہ دی تو وہاں ایک ہرنی بندھی ہوئی تھی ، اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میرے قریب آ جائیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے قریب گئے ، آپ نے دریافت کیا : تمہیں کیا کام ہے ؟ اس نے عرض کی : میرے دو بچے ہیں ، جو اس پہاڑ میں موجود ہیں ، آپ مجھے آزاد کر دیں ، تاکہ میں جا کے انہیں دودھ پلا آؤں ، پھر میں آپ کے پاس واپس آ جاؤں گی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : کیا تم ایسا کرو گی ؟ اس نے عرض کی : اللہ تعالیٰ مجھے بھتہ وصول کرنے والے کے عذاب جیسا عذاب دے ، اگر میں ایسا نہ کروں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھول دیا ، وہ چلی گئی ، اس نے اپنے بچوں کو دودھ پلایا ، پھر وہ واپس آ گئی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے باندھ دیا ، اسی دوران دیہاتی آ گیا ، اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا آپ کو کوئی کام ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جی ہاں ! تم اسے چھوڑ دو ! اس دیہاتی نے اسے چھوڑ دیا ، تو وہ یہ کہتی ہوئی چل دی : میں اس بات کی گواہی دیتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، اور آپ اللہ کے رسول ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی اغلب بن تمیم ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔