مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابُ صِفَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . باب: آپ ﷺ کے حلیہ کا بیان
وَعَنْ أَبِي زَيْدٍ - يَعْنِي عَمْرَو بْنَ أَخْطَبَ - قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَا أَبَا زَيْدٍ ، ادْنُ مِنِّي وَامْسَحْ ظَهْرِي " . وَكَشَفَ ظَهْرَهُ فَمَسَحْتُ ظَهْرَهُ ، وَجَعَلْتُ الْخَاتَمَ بَيْنَ إِصْبَعَيْهِ قَالَ : فَغَمَزْتُهَا فَقِيلَ : وَمَا الْخَاتَمُ ؟ قَالَ : شَعْرٌ مُجْتَمِعٌ . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ وَزَادَ فِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ : رَأَيْتُ الْخَاتَمَ عَلَى ظَهْرِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَكَذَا بِظَهْرِهِ كَأَنَّهُ يَخْتِمُ . وَأَحَدُ أَسَانِيدِهِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا ابوزید عمرو بن اخطب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : اے ابوزید ! میرے قریب ہو جاؤ ، اور میری پشت پر ہاتھ پھیرو ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پشت سے کپڑا ہٹایا ، میں نے آپ کی پشت پر ہاتھ پھیرا ، تو میں نے مہر نبوت پر اپنی انگلیاں رکھیں ۔ راوی کہتے ہیں : ان سے دریافت کیا گیا : مہر نبوت سے مراد کیا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : کچھ بال تھے جو اکٹھے تھے ۔
یہ روایت امام أحمد ، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، انہوں نے اپنی ایک روایت میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت پر مہر نبوت دیکھی ، جو آپ کی پشت پر اس طرح تھی کہ جیسے وہاں مہر لگائی گئی ہو ۔ “ اس کی اسانید میں سے ایک کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔