مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابُ صِفَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . باب: آپ ﷺ کے حلیہ کا بیان
وَعَنْ رَجُلٍ مِنَ الْعَدَوِيَّةِ قَالَ : حَدَّثَنِي جَدِّي قَالَ : انْطَلَقْتُ إِلَى الْمَدِينَةِ فَنَزَلْتُ هَذَا الْوَادِي ، فَإِذَا رَجُلَانِ بَيْنَهُمَا عَنْزٌ وَاحِدَةٌ ، وَإِذَا الْمُشْتَرِي يَقُولُ لِلْبَائِعِ : أَحْسِنْ مُبَايَعَتِي . قَالَ : فَقُلْتُ فِي نَفْسِي : هَذَا الْهَاشِمِيُّ الَّذِي أَضَلَّ النَّاسَ أَهُوَ هُوَ ؟ فَنَظَرْتُ فَإِذَا رَجُلٌ حَسَنُ الْجِسْمِ ، عَظِيمُ الْجَبْهَةِ ، دَقِيقُ الْأَنْفِ ، دَقِيقُ الْحَاجِبَيْنِ ، وَإِذَا مِنْ ثُغْرَةِ نَحْرِهِ إِلَى سُرَّتِهِ مِثْلُ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ شَعْرٌ أَسْوَدُ . فَذَكَرَ الْحَدِيثَ . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى . وَالَّذِي مِنَ الْعَدَوِيَّةِ لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا . ¤بلعدویہ سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں : میرے دادا نے مجھے یہ بات بتائی ہے : ” میں مدینہ منورہ گیا ، میں نے وہاں ایک جگہ پڑاؤ کیا ، وہاں دو آدمی موجود تھے ، جن کے درمیان ایک بکری کا بچہ تھا اور خریدار شخص ، فروخت کرنے والے سے کہہ رہا تھا : تم میرے ساتھ اچھے طریقے سے سودا کرنا ، راوی کہتے ہیں : میں نے سوچا یہ وہی ہاشمی شخص ہے ، جس نے لوگوں کو گمراہ کیا ہوا ہے ، کیا یہ وہی ہے ؟ جب میں نے بغور جائزہ لیا ، تو وہ ایک ایسے شخص تھے ، جن کا جسم خوبصورت تھا ، پیشانی بڑی تھی ، ناک پتلی تھی ، بھنویں پتلی تھیں ، ان کے سینے سے لے کر ناف تک سیاہ بالوں کی ایک لکیر سی تھی ، ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور بلعدویہ سے تعلق رکھنے والے شخص سے میں واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔