مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابٌ . باب: بلا عنوان
حدیث نمبر: 14017
عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : مَا مَاتَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى قَرَأَ وَكَتَبَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ : هَذَا حَدِيثٌ مُنْكَرٌ وَأَبُو عَقِيلٍ ضَعِيفٌ وَهَذَا مُعَارِضٌ لِكِتَابِ اللَّهِ تَعَالَى وَإِنَّ مَعْنَاهُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَتَوَفَّ حَتَّى قَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُتْبَةَ وَكَتَبَ . يَعْنِي : أَنَّهُ كَانَ يَعْقِلُ فِي زَمَانِهِ ، وَاللَّهُ أَعْلَمُمحمد محی الدین
عون بن عبداللہ بن عتبہ ، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اس وقت تک وصال نہیں ہوا ، جب تک آپ نے پڑھ نہیں لیا اور لکھ نہیں لیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، وہ کہتے ہیں : یہ حدیث منکر ہے ، اور ابوعقیل نامی راوی ضعیف ہے ، اور یہ حدیث اللہ کی کتاب کی معارض ہے راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے اس کا مفہوم یہ ہے : کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال سے پہلے ہی سیدنا عبداللہ بن عتبہ رضی اللہ عنہ نے پڑھنا لکھنا سیکھ لیا تھا ، یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں وہ سمجھ بوجھ کے مالک تھے ، باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔