حدیث نمبر: 14006
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أُعْطِيتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهَا نَبِيٌّ قَبْلِي : بُعِثْتُ إِلَى الْأَحْمَرِ وَالْأَسْوَدِ وَإِنَّمَا كَانَ النَّبِيُّ يُبْعَثُ إِلَى قَوْمِهِ ، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ مَسِيرَةَ شَهْرٍ . وَأُطْعِمْتُ الْمَغْنَمَ وَلَمْ يَطْعَمْهُ أَحَدٌ كَانَ قَبْلِي ، وَجُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ طَهُورًا وَمَسْجِدًا ، وَلَيْسَ مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَقَدْ أُعْطِيَ دَعْوَةً فَتَعَجَّلَهَا وَإِنِّي أَخَّرْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي ، وَهِيَ بَالِغَةٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مجھے پانچ خصوصیات عطا کی گئی ہیں ، جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئیں ، مجھے تمام سفید فام اور سیاہ فام لوگوں کی طرف مبعوث کیا گیا ، جبکہ پہلے ہر نبی کو اُس کی قوم کی طرف مبعوث کیا جاتا تھا ، ایک ماہ کے فاصلے سے رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی ، مجھے مال غنیمت عطا کیا گیا ، جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دیا گیا ، میرے لئے تمام زمین کو نماز کی جگہ اور طہارت کا ذریعہ قرار دیا گیا اور مجھ سے پہلے ہر نبی کو ایک مخصوص دعا کا اختیار دیا گیا ، اور اُس نبی نے وہ دعا کر لی ، لیکن میں نے اپنی مخصوص دعا کو اپنی امت کی شفاعت کے لئے مؤخر کر دیا ، اور اگر اللہ نے چاہا ، تو یہ ہر اس شخص کو نصیب ہو گی ، جو ایسی حالت میں مرے گا ، کہ وہ کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہراتا ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب علامات النبوة / حدیث: 14006
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔