حدیث نمبر: 13988
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنَامُ مُسْتَلْقِيًا حَتَّى يَنْفُخَ ، ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّي وَلَا يَتَوَضَّأُ ، قُلْتُ : رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ غَيْرَ قَوْلِهِ : مُسْتَلْقِيًا . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَالْبَزَّارُ ، وَقَالَ : يَنَامُ وَهُوَ سَاجِدٌ ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چت لیٹ کر سو رہے تھے ، آپ خراٹے لینے لگے ، پھر آپ اُٹھے اور آپ نے نماز ادا کر لی ، اور دوبارہ وضو نہیں کیا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں : ” چت لیٹ کر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے ، اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” آپ سجدے کی حالت میں سو گئے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔ امام ابویعلیٰ کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب علامات النبوة / حدیث: 13988
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2437) اخرجه أبو يعلى فى المسند (5224)»