مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابُ تَسْلِيمِ الْحَجَرِ وَالشَّجَرِ عَلَيْهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . باب: پتھروں اور درختوں کا نبی اکرم ﷺ کو سلام کرنا
حدیث نمبر: 13955
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَمَّا أُوحِيَ إِلَيَّ - أَوْ نُبِّئْتُ ، أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا جَعَلْتُ لَا أَمُرُّ بِحَجَرٍ وَلَا شَجَرٍ إِلَّا قَالَ : السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، " ، رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَبِيبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب میری طرف وحی کی گئی ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) جب مجھے نبی بنایا گیا ( راوی کو شک ہے ، یا اس کی مانند کوئی اور کلمہ ہے ) تو ” میں“ جس بھی پتھر ، یا درخت کے پاس سے گزرتا تھا ، تو وہ مجھے کہتا تھا : یا رسول اللہ ! آپ کو سلام ہو ۔ “
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبداللہ بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔