مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابُ عُمُومِ بَعْثَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . باب: آپ ﷺ کی بعثت کا عمومی ہونا
عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أُعْطِيتُ خَمْسًا : بُعِثْتُ إِلَى الْأَحْمَرِ وَالْأَسْوَدِ ، وَجُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ طَهُورًا [ وَمَسْجِدًا ] ، وَأُحِلَّتْ لِيَ الْغَنَائِمُ وَلَمْ تَحِلَّ لِمَنْ كَانَ قَبْلِي ، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ شَهْرًا ، وَأُعْطِيتُ الشَّفَاعَةَ وَلَيْسَ مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَقَدْ سَأَلَ شَفَاعَةً ، وَإِنِّي اخْتَبَأْتُ شَفَاعَتِي ثُمَّ جَعَلْتُهَا لِمَنْ مَاتَ [ مِنْ أُمَّتِي ] لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ مُتَّصِلًا وَمُرْسَلًا ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مجھے پانچ خصوصیات عطا کی گئی ہیں ، مجھے ہر سرخ اور سیاہ ( یعنی سفید فام اور سیاہ فام ) کی طرف مبعوث کیا گیا ہے ، میرے لئے تمام زمین کو طہارت کے حصول کا ذریعہ اور نماز کی جگہ قرار دیا گیا ہے ، میرے لئے مال غنیمت کو حلال قرار دیا گیا ہے ، جو مجھ سے پہلے لوگوں کے لئے حلال نہیں تھا ، اور ایک ماہ کے فاصلے سے رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی ہے ، اور مجھے شفاعت عطا کی گئی ہے ، ہر نبی نے اپنی شفاعت کے بارے میں دعا مانگ لی تھی اور میں نے اپنی شفاعت ( کی دعا ) کو سنبھال کے رکھ لیا ہے ، اور یہ میں اُس ( یعنی ہر اس فرد ) کے لئے رکھوں گا ، میری امت کا جو بھی فرد ایسی حالت میں مرے گا کہ وہ کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہراتا ہو ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے ” متصل “ اور ” مرسل “ ( دونوں طرح سے ) نقل کی ہے ، اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔