مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابُ عِظَمِ قَدْرِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . باب: نبی اکرم ﷺ کی قدر و منزلت کا عظیم ہونا
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : إِنِ اللَّهَ فَضَّلَ مُحَمَّدًا عَلَى أَهْلِ السَّمَاءِ وَعَلَى أَهْلِ الْأَرْضِ ، فَقَالَ رَجُلٌ : يَا أَبَا عَبَّاسٍ وَبِمَا فَضَّلَهُ عَلَى أَهْلِ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ؟ قَالَ : إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ لِأَهْلِ السَّمَاءِ : ( وَمَنْ يَقُلْ مِنْهُمْ إِنِّي إِلَهٌ مِنْ دُونِهِ فَذَلِكَ نَجْزِيهِ جَهَنَّمَ كَذَلِكَ نَجْزِي الظَّالِمِينَ ) ، وَقَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِمُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ( إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ ) فَقِيلَ لَهُ : يَا أَبَا عَبَّاسٍ ، فَمَا فَضْلُهُ عَلَى الْأَنْبِيَاءِ ؟ قَالَ : إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَالَ : ( وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَسُولٍ إِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهِ ) وَقَالَ لِمُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ( وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا كَافَّةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا ) فَأَرْسَلَهُ اللَّهُ إِلَى الْإِنْسِ وَالْجِنِّ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ وَهُوَ ثِقَةٌ . [ وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ ] . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ” بے شک اللہ تعالیٰ نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام آسمان والوں اور تمام زمین والوں پر فضیلت عطا کی ہے ۔ “ ایک شخص بولا: اے ابوعباس ! اللہ تعالیٰ نے آسمان والوں اور زمین والوں پر سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو کس حوالے سے فضیلت عطا کی ہے ؟ تو انہوں نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے اہل آسمان کے بارے میں یہ فرمایا ہے : ” ان میں سے جو یہ کہے کہ میں اس کے علاوہ معبود ہوں ، تو اس کی جزا میں ہم اسے جہنم دیں گے اور ہم ظالموں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں ۔ “ اور اللہ تعالیٰ نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ فرمایا ہے : ” بے شک ہم نے تمہیں فتح مبین عطا کی ، تاکہ اللہ تعالیٰ تمہارے گزشتہ اور آئندہ ذنب کی مغفرت کر دے ۔ “ انہوں نے یہ آیت مکمل تلاوت کی ، اُن سے کہا: گیا : اے ابوعباس ! اُنہیں دیگر انبیاء پر کس طرح فضیلت حاصل ہے ؟ تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : ” ہم نے جس بھی رسول کو مبعوث کیا ، اُسے اس کی قوم کی زبان کے ہمراہ مبعوث کیا“ ۔ اور اللہ تعالیٰ نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ فرمایا ہے : ” اور ہم نے تمہیں تمام انسانوں کے لئے خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے ۔ “ تو اللہ تعالیٰ نے انہیں انسانوں اور جنات کی طرف بھیجا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف حکم بن ابان کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے یہ روایت امام ابویعلیٰ نے انتہائی اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔