مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابُ عِصْمَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْبَاطِلِ . باب: نبی اکرم ﷺ کا باطل سے محفوظ ہونا
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ : سَأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : هَلْ أَتَيْتَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ شَيْئًا حَرَامًا ؟ قَالَ : " لَا ، وَقَدْ كُنْتُ مِنْهُ عَلَى مِيعَادَيْنِ ، أَمَّا أَحَدُهُمَا فَغَلَبَتْنِي عَيْنِي ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَحَالَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ سَائِرُ قَوْمِي " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ ، وَقَالَ فِي الْأَوْسَطِ : عَنْ عَمَّارٍ أَنَّهُمْ سَأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : هَلْ أَتَيْتَ مِنَ النِّسَاءِ حَرَامًا ؟ . ¤سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا : کیا آپ نے زمانہ جاہلیت میں کبھی کسی حرام فعل کا ارتکاب کیا ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جی نہیں ! میں اس حوالے سے دو مرتبہ اس نوعیت کی صورت حال سے دوچار ہوا ، ایک مرتبہ میری آنکھ لگ گئی ، اور دوسری مرتبہ میرے اور اس ارادے کے درمیان میری قوم رکاوٹ بن گئی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں ، انہوں نے ” اوسط “ میں یہ بات نقل کی ہے : یہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے : لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا : کیا آپ نے خواتین کے حوالے سے بھی حرام کام کا ارتکاب کیا ؟