حدیث نمبر: 13839
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ : أَخْبَرَتْنِي أُمِّي قَالَتْ : شَهِدْتُ آمِنَةَ لَمَّا وَلَدَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا ضَرَبَهَا الْمَخَاضُ نَظَرَتْ إِلَى النُّجُومِ تَنْزِلُ تَدَلَّى حَتَّى إِنِّي أَقُولُ : لَتَقَعَنَّ عَلَيَّ . فَلَمَّا وَلَدَتْ خَرَجَ لَهَا نُورٌ أَضَاءَ لَهُ الْبَيْتُ الَّذِي نَحْنُ فِيهِ وَالدَّارُ ، فَمَا شَيْءٌ أَنْظُرُ إِلَيْهِ إِلَّا نُورًا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میری والدہ نے مجھے بتایا کہ میں اس وقت سیدہ آمنہ رضی اللہ عنہا کے پاس موجود تھی ، جب انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جنم دیا ، جب انہیں پیدائش کی تکلیف شروع ہوئی ، تو میں نے ستاروں کو دیکھا جیسے وہ نیچے آ رہے ہیں ، یہاں تک کہ مجھے یہ محسوس ہوا کہ کہیں وہ میرے اوپر نہ گر جائیں ، جب پیدائش ہو گئی تو ان کے جسم سے ایک نور نکلا ، جس کی وجہ سے وہ پورا گھر روشن ہو گیا ، جس میں ہم موجود تھے اور وہ پورا گھر اور آس پاس کا حصہ روشن ہو گیا ، میں جس چیز کی طرف دیکھتی تھی ، وہاں نور نظر آتا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے ، اور وہ متروک ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب علامات النبوة / حدیث: 13839
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً