مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين— انبیاء علیہم السلام کے تذکرے سے متعلق روایات
بَابُ ذِكْرِ الْأَنْبِيَاءِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِمْ وَسَلَّمَ . باب: انبیاء کرام کا تذکرہ
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : الْأَنْبِيَاءُ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ إِلَّا عَشَرَةً : نُوحٌ وَهُودٌ وَلُوطٌ وَصَالِحٌ وَشُعَيْبٌ وَإِبْرَاهِيمُ وَإِسْمَاعِيلُ وَإِسْحَاقُ وَعِيسَى وَمُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِمْ ، وَلَيْسَ مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا لَهُ اسْمَانِ ، إِلَّا عِيسَى وَيَعْقُوبَ عَلَيْهِمَا السَّلَامُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : ” انبیاء کرام کا تعلق بنی اسرائیل سے رہا ہے ، البتہ دس حضرات کا معاملہ مختلف ہے ، سیدنا نوح علیہ السلام ، سیدنا ہود علیہ السلام ، سیدنا لوط علیہ السلام ، سیدنا صالح علیہ السلام ، سیدنا شعیب علیہ السلام ، سیدنا ابراہیم علیہ السلام ، سیدنا اسماعیل علیہ السلام ، سیدنا اسحاق علیہ السلام ، سیدنا عیسیٰ علیہ السلام اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، ہر ایک نبی کے دو نام تھے ، سیدنا عیسیٰ علیہ السلام اور سیدنا یعقوب علیہ السلام کا معاملہ مختلف ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔