مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البر والصلة— اچھائی اور صلہ رحمی کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ قَضَاءِ الْحَوَائِجِ باب: حاجت ہوری کرنے کی فضیلت کا بیان
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَا : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ مَشَى فِي حَاجَةِ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ أَظَلَّهُ اللَّهُ تَعَالَى بِخَمْسَةٍ وَسَبْعِينَ أَلْفَ مَلَكٍ يَدْعُونَ لَهُ ، وَلَمْ يَزَلْ يَخُوضُ فِي الرَّحْمَةِ حَتَّى يَفْرُغَ ، فَإِذَا فَرَغَ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ حَجَّةً وَعُمْرَةً " . فَذَكَرَ الْحَدِيثَ . وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْجَنَائِزِ فِي عِيَادَةِ الْمَرِيضِ . ¤سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی حاجت روائی میں چل کے جاتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس کے لئے پچھتر ہزار فرشتوں کا سایہ کر دیتا ہے ، جو اس شخص کے لئے دعا کرتے ہیں اور ایسا شخص مسلسل رحمت میں غوطہ زن رہتا ہے ، جب تک وہ فارغ نہیں ہو جاتا ، جب وہ فارغ ہو جائے ، تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے حج اور عمرے کا ثواب نوٹ کرتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ۔ اس سے پہلے یہ روایت بیمار کی عیادت کرنے سے متعلق باب کتاب الجنائز میں گزر چکی ہے ۔