حدیث نمبر: 13700
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ لَمْ تَكُنْ فِيهِ وَاحِدَةٌ مِنْ ثَلَاثٍ فَلَا يَجْنِي مِنْ عَمَلِهِ : تَقْوًى تَحْجِزُهُ عَنْ مَعَاصِي اللَّهِ ، أَوْ حِلْمٌ يَكُفُّ بِهِ سَفِيهًا ، أَوْ خُلُقٌ يَعِيشُ بِهِ فِي النَّاسِ " . وَأَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ كَانَ فِيهِ وَاحِدَةٌ مِنْ ثَلَاثٍ ، وَزَوَّجَهُ اللَّهُ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ : مَنْ كَانَتْ عِنْدَهُ أَمَانَةٌ خَفِيَّةٌ شَهِيَّةٌ فَأَدَّاهَا مَخَافَةَ اللَّهِ ، أَوْ رَجُلٌ عَفَا عَنْ قَاتِلِهِ ، أَوْ رَجُلٌ قَرَأَ : ( قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ) دُبُرَ كُلِّ صَلَاةٍ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ ، وَضَعَّفَهُ الذَّهَبِيُّ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جس شخص میں تین میں سے ایک چیز نہیں ہو گی ، تو وہ اپنے عمل کا تاوان نہیں دے گا ( یعنی اس کو سزا نہیں ملے گی ) ایسا تقویٰ جو اسے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے روک دے ، یا ایسی بردباری ، جو اسے بے وقوف کے سامنے ( غصے کا ) اظہار کرنے سے روک دے ، اور ایسے اخلاق ، جن کے ہمراہ وہ لوگوں کے ساتھ میل جول رکھے ۔ “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے : ” جس شخص میں ، تین میں سے کوئی ایک چیز ہو گی ، اللہ تعالیٰ حورعین سے تعلق رکھنے والی حور کے ساتھ اُس کی شادی کر دے گا ، جس شخص کے پاس کوئی پوشیدہ دلچسپی والی امانت موجود ہو ، اور وہ اللہ تعالیٰ کے خوف کی وجہ سے اُسے واپس کر دے ، یا جو شخص قاتل ( سے بدلہ لینے ) کو معاف کر دے ، یا جو شخص ہر نماز کے بعد سورت اخلاص کی تلاوت کرے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد ابراہیم بن محمد بن عرق کے حوالے سے نقل کی ہے ، اسے امام ذہبی نے ضعیف قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البر والصلة / حدیث: 13700
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف