مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البر والصلة— اچھائی اور صلہ رحمی کے بارے میں روایات
بَابُ مَكَارِمِ الْأَخْلَاقِ وَالْعَفْوِ عَمَّنْ ظَلَمَ باب: عمدہ اخلاق کا بیان اور زیادتی کرنے والے کو معاف کرنا
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ حَاسَبَهُ اللَّهُ حِسَابًا يَسِيرًا وَأَدْخَلَهُ الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِهِ " . قَالَ : مَا هُنَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي؟ قَالَ : " تُعْطِي مَنْ حَرَمَكَ ، وَتَصِلُ مَنْ قَطَعَكَ ، وَتَعْفُو عَمَّنْ ظَلَمَكَ " . قَالَ : فَإِذَا فَعَلْتُ هَذَا ، فَمَا لِي يَا نَبِيَّ اللَّهِ ؟ قَالَ : " يُدْخِلُكَ اللَّهُ الْجَنَّةَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْيَمَامِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تین چیزیں جس شخص میں ہوں گی ، اللہ تعالیٰ اس شخص سے آسان حساب لے گا اور اپنی رحمت کے وسیلے سے اسے جنت میں داخل کر دے گا ، انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ، وہ چیزیں کیا ہیں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم اسے دو ، جو تمہیں محروم رکھے ، تم اس سے تعلق قائم کرو ، جو تم سے لاتعلقی اختیار کرے ، تم اس شخص سے درگزر کرو جو تمہارے ساتھ زیادتی کرے ۔ “ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی : اے اللہ کے نبی ! جب میں ایسا کر لوں گا ، تو مجھے کیا ملے گا ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم ایسا کر لو گے ، تو اللہ تعالیٰ تمہیں جنت میں داخل کر دے گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن سلیمان یمامی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔