حدیث نمبر: 13668
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ خَالِدٍ أَيْضًا قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي أَنَّهُ قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَتُحِبُّ الْجَنَّةَ ؟ " . قَالَ : قُلْتُ : نَعَمْ . قَالَ : " أَحِبَّ لِأَخِيكَ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِكَ " . رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

خالد کے حوالے سے منقول ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : وہ بیان کرتے ہیں : میرے والد نے مجھے میرے دادا کے حوالے سے
یہ روایت بیان کی ہے ، وہ کہتے ہیں : ” نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا : کیا تم جنت کو پسند کرتے ہو ؟ ( راوی کہتے ہیں : ) میں نے عرض کی : جی ہاں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تو تم اپنے بھائی کے لئے وہی چیز پسند کرو ، جو تم اپنے لیے پسند کرتے ہو ۔ “
یہ روایت عبداللہ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البر والصلة / حدیث: 13668
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (70/4)»