مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البر والصلة— اچھائی اور صلہ رحمی کے بارے میں روایات
بَابُ حَقِّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ باب: ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر حق کا بیان
حدیث نمبر: 13661
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لِلْمُؤْمِنِ عَلَى الْمُؤْمِنِ سِتُّ خِصَالٍ : يُسَلِّمُ عَلَيْهِ إِذَا لَقِيَهُ ، وَيُشَمِّتُهُ إِذَا عَطَسَ ، وَإِذَا دَعَاهُ أَنْ يُجِيبَهُ ، وَإِذَا مَرِضَ أَنْ يَعُودَهُ ، وَإِذَا مَاتَ أَنْ يَشْهَدَهُ ، وَإِذَا غَابَ أَنْ يَنْصَحَهُ "محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ایک مومن کے ، دوسرے مومن پر چھ حق ہیں ، جب وہ اس سے ملے ، تو اسے سلام کرے ، جب وہ چھینکے ، تو اسے چھینک کا جواب دے ، جب وہ اس کی دعوت کرے ، تو دعوت قبول کرے ، جب وہ بیمار ہو تو اس کی عیادت کرے ، جب وہ فوت ہو جائے ، تو اس کے جنازے میں شریک ہو ، اور جب وہ غیر موجود ہو تو اُس کی خیرخواہی کرے ۔ “