مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البر والصلة— اچھائی اور صلہ رحمی کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَصْلُحُ لَهُ الْمَعْرُوفُ باب: اس شخص کا بیان ، جس کے ساتھ بھلائی کرنا مناسب ہے
حدیث نمبر: 13656
وَعَنْ عَائِشَةَ مَرْفُوعًا قَالَ : " لَا تَصْلُحُ الصَّنِيعَةُ إِلَّا عِنْدَ ذِي حَسَبٍ أَوْ دِينٍ ، كَمَا لَا تَصْلُحُ الرِّيَاضَةُ إِلَّا فِي النَّجِيبِ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ الْقَاسِمِ وَهُوَ كَذَّابٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ” مرفوع “ روایت کے طور پر یہ بات نقل کرتی ہیں : ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ) ” بھلائی صرف کسی حسب والے یا دیندار کے ساتھ کرنا مناسب ہے ، جیسے کسی اچھی نسل ہی کے گھوڑے کی تربیت کرنا مناسب ہے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبید بن قاسم ہے اور وہ کذاب ہے ۔