❮
❯
حدیث نمبر: 13649
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَائِلٌ ، فَأَمَرَ لَهُ بِتَمْرَةٍ فَلَمْ يَأْخُذْهَا ، أَوْ وَحَشَ بِهَا . قَالَ : وَجَاءَ آخَرُ فَأَمَرَ لَهُ بِتَمْرَةٍ ، قَالَ : سُبْحَانَ اللَّهِ ، تَمْرَةٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . قَالَ : فَقَالَ لِجَارِيَةٍ : " اذْهَبِي إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ وَأَعْطِيهِ الْأَرْبَعِينَ دِرْهَمًا الَّتِي عِنْدَهَا " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، غَيْرَ عِمَارَةَ بْنِ زَاذَانَ ، وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ .
محمد محی الدین

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مانگنے والا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے ایک کھجور دینے کا حکم دیا ، اُس شخص نے وہ کھجور نہیں لی ، یا ( راوی کو شک ہے ) اُسے پھینک دیا ، راوی بیان کرتے ہیں : پھر ایک اور مانگنے والا آیا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے ایک کھجور دینے کا حکم دیا ، اُس نے کہا: سبحان اللہ ! اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ایک کھجور ملی ہے ۔ راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کنیز سے کہا: تم اُم سلمہ کے پاس جاؤ ! اور اُس سے کہو : کہ اپنے پاس موجود 40 درہم اس فقیر کو دیدے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف عمارہ بن زاذان کا معاملہ مختلف ہے ، ایک جماعت نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ، جبکہ امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البر والصلة / حدیث: 13649
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (155/3) ، أخرجه مسند أحمد برقم: 12164»