مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البر والصلة— اچھائی اور صلہ رحمی کے بارے میں روایات
بَابُ الْإِخَاءِ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ باب: مسلمانوں کے درمیان بھائی چارہ
حدیث نمبر: 13581
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آخَى بَيْنَ أَبِي الدَّرْدَاءِ وَسَلْمَانَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ جِسْرُ بْنُ فَرْقَدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . وَتَأْتِي أَحَادِيثُ نَحْوُهَا . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ اور سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی جسر بن فرقد ہے ، اور وہ ضعیف ہے ، اس نوعیت کی دیگر احادیث آگے آئیں گی ۔