مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البر والصلة— اچھائی اور صلہ رحمی کے بارے میں روایات
بَابُ الْإِخَاءِ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ باب: مسلمانوں کے درمیان بھائی چارہ
حدیث نمبر: 13579
وَفِي رِوَايَةٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَيْضًا قَالَ : قَالَ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ فِي ابْنَةِ حَمْزَةَ : ابْنَةُ أَخِي ، آخَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنِي وَبَيْنَ أَبِيهَا . وَفِي إِسْنَادِهِمَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ہی سے منقول ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : انہوں نے فرمایا : سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ نے میری بھتیجی کے بارے میں یہ کہا: اللہ کے رسول نے میرے اور اس لڑکی کے باپ کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا تھا ۔ ان دونوں کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے ، اور وہ مدلس ہے ، ان دونوں روایات کے بقیہ رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔