مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البر والصلة— اچھائی اور صلہ رحمی کے بارے میں روایات
بَابُ الْإِخَاءِ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ باب: مسلمانوں کے درمیان بھائی چارہ
حدیث نمبر: 13575
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : آخَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ أَصْحَابِهِ ، آخَى بَيْنَ سَلْمَانَ وَأَبِي الدَّرْدَاءِ ، وَبَيْنَ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ وَبَيْنَ صَعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا تھا ، آپ نے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کو ، جبکہ سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ اور سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ کو ایک دوسرے کا بھائی قرار دیا تھا ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔