حدیث نمبر: 13560
عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " ثَلَاثَةٌ مِنَ الْعَوَاقِرِ : إِمَامٌ إِنْ أَحْسَنْتَ لَمْ يَشْكُرْ وَإِنْ أَسَأْتَ لَمْ يَغْفِرْ ، وَجَارُ السُّوءِ إِنْ رَأَى خَيْرًا دَفَنَهُ وَإِنْ شَرًّا أَذَاعَهُ ، وَامْرَأَةٌ إِنْ حَضَرَتْ آذَتْكَ وَإِنْ غِبْتَ عَنْهَا خَانَتْكَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عِصَامِ بْنِ يَزِيدَ ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يُجَرِّحْهُ وَلَمْ يُوَثِّقْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا . ¤
محمد محی الدین

سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تین چیزیں بربادی میں سے ہیں ، ایسا حکمران کہ اگر تم اچھائی کرو ، تو وہ شکرگزار نہ ہو ، اور اگر تم برائی کرو ، تو وہ معاف نہ کرے ، ایسا برا پڑوسی جو بھلائی دیکھے ، تو اُسے دفن کر دے اور اگر برائی دیکھے ، تو اُسے پھیلا دے اور ایسی بیوی کہ جب تم موجود ہو ، تو وہ تمہیں اذیت پہنچائے ، اور جب تم اس سے دور ہو ، تو وہ تمہارے ساتھ خیانت کرے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عصام بن یزید ہے ، این ابوحاتم نے اس کا ذکر کیا ہے انہوں نے اس پر جرح بھی نہیں کی ہے ، اور اس کی توثیق بھی نہیں کی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البر والصلة / حدیث: 13560
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (318/18)»