مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البر والصلة— اچھائی اور صلہ رحمی کے بارے میں روایات
بَابُ حَدِّ الْجِوَارِ باب: پڑوس کی حد کا بیان
حدیث نمبر: 13559
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " حَقُّ الْجَارِ أَرْبَعُونَ دَارًا هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا يَمِينًا وَشِمَالًا وَقُدَّامَ وَخَلْفَ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ شَيْخِهِ مُحَمَّدِ بْنِ جَامِعٍ الْعَطَّارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ . وَحَدِيثُ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ فِي بَابِ أَذَى الْجَارِ . ¤ بَابُ مَا جَاءَ فِي جَارِ السُّوءِ وَإِمَامِ السُّوءِ وَزَوْجَةِ السُّوءِ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْهُمْ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” پڑوس کا حق ، چالیس گھروں تک ہوتا ہے ، اس طرح ، اور اس طرح ، اور اس طرح ، اور اس طرح ( فاید اگلے الفاظ راوی کے ہیں : ) یعنی دائیں طرف ، بائیں طرف ، آگے کی طرف اور پیچھے کی طرف ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد محمد بن جامع عطار کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔ سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث ، پڑوسی کو اذیت دینے سے متعلق باب میں ہے ۔