مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البر والصلة— اچھائی اور صلہ رحمی کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَشْبَعُ وَجَارُهُ جَائِعٌ باب: اس شخص کا بیان ، جو سیر ہو اور اس کا پڑوسی بھوکا ہو
حدیث نمبر: 13555
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ وَهُوَ بِنَخْلِ ابْنَ الزُّبَيْرِ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَيْسَ الْمُؤْمِنُ الَّذِي يَشْبَعُ وَجَارُهُ جَائِعٌ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے باغ میں موجود تھے ، وہاں انہوں نے یہ بات بیان کی : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” وہ شخص مومن نہیں ہے ، جو سیر ہو اور اس کا پڑوسی بھوکا ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔