مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البر والصلة— اچھائی اور صلہ رحمی کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَشْبَعُ وَجَارُهُ جَائِعٌ باب: اس شخص کا بیان ، جو سیر ہو اور اس کا پڑوسی بھوکا ہو
حدیث نمبر: 13554
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا آمَنَ بِي مَنْ بَاتَ شَبْعَانًا وَجَارُهُ جَائِعٌ إِلَى جَنْبِهِ وَهُوَ يَعْلَمُ بِهِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ ، وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” وہ شخص مجھ پر ایمان نہیں لایا ، جو سیر ہونے کے عالم میں رات گزارے اور اُس کے پہلو میں اُس کا پڑوسی بھوکا ہو ، اور وہ شخص یہ بات جانتا بھی ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے ، اور امام بزار کی سند حسن ہے ۔