مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البر والصلة— اچھائی اور صلہ رحمی کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَيْتَامِ وَالْأَرَامِلِ وَالْمَسَاكِينِ باب: یتیموں ، بیواؤں اور غریبوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ بِنْتٍ لِمُرَّةَ ، عَنْ أَبِيهَا أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " كَافِلُ الْيَتِيمِ لَهُ أَوْ لِغَيْرِهِ إِذَا اتَّقَى مَعِي فِي الْجَنَّةِ كَهَاتَيْنِ " . يَعْنِي الْمُسَبِّحَةَ وَالْوُسْطَى . وَقَالَ فِي طَرِيقٍ أُخْرَى : عَنْ أُمِّ سَعِيدٍ بِنْتٌ لِمُرَّةَ الْفِهْرِيِّ عَنْ أَبِيهَا ، وَبِنْتٍ لِمُرَّةَ لَمْ أَعْرِفْهَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا مرہ رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی نے ، اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے : ” اپنے ( خاندان کے ) یا کسی اور یتیم کی کفالت کرنے والا شخص ، جنت میں میرے ساتھ ان دو ( انگلیوں ) کی مانند ہو گا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی تھی ۔ ایک اور سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے : سیدنا مرہ فہری رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی سیدہ ام سعید رضی اللہ عنہا اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتی ہیں ، سیدنا مرہ رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی سے میں واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔