مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البر والصلة— اچھائی اور صلہ رحمی کے بارے میں روایات
بَابُ لَعِبِ الْأَوْلَادِ باب: بچوں کے ساتھ کھیلنا
حدیث نمبر: 13502
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى صِبْيَانٍ وَهُمْ يَلْعَبُونَ بِالتُّرَابِ ، فَنَهَاهُمْ بَعْضُ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " دَعْهُمْ فَإِنَّ التُّرَابَ رَبِيعُ الصِّبْيَانِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُجَالِدِ بْنِ الرُّعَيْنِيِّ ، وَهُوَ مُتَّهَمٌ بِهَذَا الْحَدِيثِ وَغَيْرِهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر بچوں کے پاس سے ہوا ، وہ مٹی کے ساتھ کھیل رہے تھے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض اصحاب نے بچوں کو اس سے منع کیا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ان کو رہنے دو ! کیونکہ مٹی بچوں کی بہار ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مجالد رعینی ہے اور اس حدیث اور دیگر حدیث کے حوالے سے ، اُس پر تہمت عائد کی گی ہے ۔