مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البر والصلة— اچھائی اور صلہ رحمی کے بارے میں روایات
بَابٌ مِنْهُ فِي الْأَوْلَادِ وَالْأَقَارِبِ وَفَضْلِ النَّفَقَةِ عَلَيْهِمْ باب: اولاد ، قریبی رشتہ داروں ، اور ان پر خرچ کرنے کی فضیلت کا بیان
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ كُنَّ لَهُ ثَلَاثُ بَنَاتٍ فَعَالَهُنَّ وَآوَاهُنَّ وَكَفَّهُنَّ ، وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ " . قُلْنَا : وَبِنْتَيْنِ ؟ قَالَ : " وَبِنْتَيْنِ " . قُلْنَا : وَوَاحِدَةً ؟ قَالَ : " وَوَاحِدَةً " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جس شخص کی تین بیٹیاں ہوں ، وہ شخص اُن کی کفالت کرے ، انہیں پناہ دے اور ان کی دیکھ بھال کرے ، تو اس شخص کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے ، ہم نے عرض کی : اگر دو بیٹیاں ہوں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اگر دو بیٹیاں ہوں ( تو بھی یہی اجر و ثواب حاصل ہوتا ہے ) ہم نے عرض کی : اگر ایک ہو ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اگر ایک ہو ( تو بھی یہی اجر و ثواب حاصل ہوتا ہے ) ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔