مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البر والصلة— اچھائی اور صلہ رحمی کے بارے میں روایات
بَابٌ مِنْهُ فِي الْأَوْلَادِ وَالْأَقَارِبِ وَفَضْلِ النَّفَقَةِ عَلَيْهِمْ باب: اولاد ، قریبی رشتہ داروں ، اور ان پر خرچ کرنے کی فضیلت کا بیان
وَعَنْ أَبِي الْمُحَبَّرَةِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ عَالَ ابْنَتَيْنِ أَوْ أُخْتَيْنِ أَوْ خَالَتَيْنِ أَوْ عَمَّتَيْنِ أَوْ جَدَّتَيْنِ فَهُوَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ كَهَاتَيْنِ - وَضَمَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِصْبَعَيْهِ السَّبَّابَةَ وَالَّتِي إِلَى جَنْبَهَا - فَإِنْ كُنَّ ثَلَاثًا فَهُوَ مُفْرَحٌ، وَإِنْ كُنَّ أَرْبَعًا أَوْ خَمْسًا فَيَا عِبَادَ اللَّهِ أَدْرِكُوهُ أَقْرِضُوهُ ضَارِبُوهُ ضَارِبُوهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا ابومحبرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص دو بیٹیوں ، یا دو بہنوں ، یا دو خالاؤں ، یا دو پھوپھیوں ، یا دو دادیوں ( یا دو نانیوں ) کی کفالت کرتا ہے ، تو وہ میرے ساتھ جنت میں ان دو ( انگلیوں ) کی طرح ہو گا “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہادت کی انگلی اور اس کے ساتھ والی انگلی کو ملا کر یہ بات ارشاد فرمائی ( اور پھر مزید ارشاد فرمایا : ) ” اگر وہ تین ہوں ، تو وہ شخص قرض کے بوجھ تلے آ جائے گا اور اگر وہ چار یا پانچ ہوں ، تو اے اللہ کے بندو ! اس تک جاؤ ، اسے قرض دو ، اس کے ساتھ مضاربت کرو ، اس کے ساتھ مضاربت کرو ! “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔