مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البر والصلة— اچھائی اور صلہ رحمی کے بارے میں روایات
بَابُ الْإِحْسَانِ إِلَى الْأَبَاعِدِ باب: دور کے شخص کے ساتھ بھلائی کرنا
حدیث نمبر: 13476
عَنِ الْعَبَّاسِ قَالَ لِي : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَا عَمِّ ، وَلَدُكَ قَوْمٌ لُجَجٌ وَخَيْرُهُمْ لِلْأَبْعَدِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَفِيهِ مَجَاهِيلُ ، وَلَا يَصِحُّ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : ” اے چچا آپ کی اولاد ! کھلے دل کے لوگ ہیں ، اور وہ دور کے فرد کے لئے ( سب لوگوں سے ) زیادہ بہتر ہیں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں مجہول راوی ہیں اور
یہ روایت مستند نہیں ہے ۔