حدیث نمبر: 13468
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : ذَكَرُوا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْأَرْحَامَ ، فَقُلْنَا : مَنْ وَصَلَ رَحِمَهُ أُنْسِئَ فِي أَجَلِهِ . قَالَ : " إِنَّهُ لَيْسَ بِزِيَادَةٍ فِي عُمْرِهِ قَالَ اللَّهُ : ( فَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ لَا يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ ) وَلَكِنَّهُ الرَّجُلُ تَكُونُ لَهُ الذُّرِّيَّةُ الصَّالِحَةُ فَيَدْعُونَ لَهُ مِنْ بَعْدِهِ ، فَيَبْلُغُهُ ذَلِكَ ، فَذَاكَ الَّذِي يُنْسَأُ فِي أَجَلِهِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَلَيْسَ فِي إِسْنَادِهِ مَتْرُوكٌ ، وَلَكِنَّهُمْ ضُعِّفُوا . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رشتے داری کا ذکر کیا ، ہم نے عرض کی : جو شخص صلہ رحمی کرتا ہے ، کیا اس کی عمر زیادہ ہو جاتی ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” عمر میں اضافہ نہیں ہوتا ، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے : ” جب اُن کا آخری وقت آ جاتا ہے ، تو نہ وہ ایک گھڑی مؤخر ہوتا ہے اور نہ پہلے ہوتا ہے “ لیکن یہ ہے کہ اس سے مراد یہ ہو گا کہ ایسی نیک اولاد ہوتی ہے جو اس کے بعد بھی اس کے لئے دعا کرتی رہتی ہے اور اس کا ثواب اسے ملتا رہتا ہے ، تو یہ اس طرح ہے جیسے اُس کی عمر میں اضافہ ہو گیا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں کوئی متروک راوی نہیں ہے ، لیکن ان لوگوں کو ضعیف قرار دیا گیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البر والصلة / حدیث: 13468
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف