حدیث نمبر: 13400
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ جَاهِمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَسْتَشِيرُهُ فِي الْجِهَادِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَلَكَ وَالِدَانِ ؟ " . قُلْتُ : نَعَمْ . قَالَ : " الْزَمْهُمَا ، فَإِنَّ الْجَنَّةَ تَحْتَ أَقْدَامِهِمَا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

معاویہ بن جاہمہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : میں جہاد میں حصہ لینے کے لئے مشورہ لینے کی غرض سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : کیا تمہارے ماں باپ ہیں ؟ میں نے عرض کی : جی ہاں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم اُن دونوں کے ساتھ رہو ! کیونکہ جنت اُن دونوں کے پاؤں کے نیچے ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البر والصلة / حدیث: 13400
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2202) اخرجه احمد فى المسند (429/3)»