مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب البر والصلة— اچھائی اور صلہ رحمی کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبِرِّ وَحَقِّ الْوَالِدَيْنِ باب: اچھائی اور والدین کے حق کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13393
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ مَكِيثٍ - وَكَانَ مِمَّنْ شَهِدَ الْحُدَيْبِيَةَ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " وَالْبِرُّ زِيَادَةٌ فِي الْعُمْرِ ، وَالصَّدَقَةُ تَمْنَعُ مِيتَةَ السُّوءِ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ ، عَنْ بَعْضِ بَنِي رَافِعٍ ، وَقَدْ سَمَّاهُ غَيْرُهُ : مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ رَافِعٍ ، فَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ بِاعْتِبَارِ الَّذِي سَمَّاهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا رافع بن مکیث رضی اللہ عنہ ، جنہیں غزوہ حدیبیہ میں شرکت کا شرف حاصل ہے ، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : والدین کے ساتھ اچھا سلوک ، عمر میں اضافہ کرتا ہے اور صدقہ ، بری موت کو روک دیتا ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں ، سیدنا رافع رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے کسی سے نقل کی ہے ، ان کے علاوہ دیگر نے ان کا نام محمد بن خالد بن رافع بیان کیا ہے ، تو اس روایت کے رجال اُس اعتبار سے ثقہ ہوں گے ، جس نے اُس کا نام بیان کیا ہے ۔