مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ هِجَاءِ الْمُشْرِكِينَ باب: مشرکین کی ہجو کرنا
حدیث نمبر: 13329
عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اهْجُوا بِالشِّعْرِ إِنَّ الْمُؤْمِنَ يُجَاهِدُ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ كَأَنَّمَا تَنْصَحُوهُمْ بِالنَّبْلِ " .محمد محی الدین
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم شاعری کے ذریعے ( مشرکین کی ) ہجو کرو ! بے شک مومن اپنے مال اور جان کے ذریعے جہاد کرتا ہے ۔ اس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں محمد کی جان ہے ، یہ یوں ہے جیسے تم انہیں تیر مارتے ہو ۔ “