مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ إِنَّ مِنَ الشِّعْرِ حِكْمَةً وَإِنَّ مِنَ الْبَيَانِ سِحْرًا باب: بعض اشعار حکمت ہوتے ہیں ، اور بعض بیان جادو ہوتے ہیں
حدیث نمبر: 13325
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ مِنَ الشِّعْرِ حِكْمَةً " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِأَسَانِيدَ ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ الْبَزَّارِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ حَرْبٍ الْمَوْصِلِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ” بے شک بعض اشعار حکمت ہوتے ہیں ۔ “
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے امام بزار کی اسانید میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف علی بن حرب موصلی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔