مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشِّعْرِ وَالشُّعَرَاءِ باب: شعر اور شاعروں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13307
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ وَعُتَبَةَ بْنِ عَبْدٍ قَالَا : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَأَنْ يَمْتَلِئَ جَوْفُ أَحَدِكُمْ قَيْحًا ، خَيْرٌ مِنْ أَنْ يَمْتَلِئَ شِعْرًا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عُمَارَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ اور سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ یہ دونوں بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم میں سے کسی ایک شخص کے پیٹ کا پیپ سے بھر جانا ، اس سے زیادہ بہتر ہے کہ وہ شاعری سے بھر جائے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عمارہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔