مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ قَطَعَ السِّدْرَ باب: اس شخص کا بیان جو بیری کا درخت کاٹ دیتا ہے
حدیث نمبر: 13278
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ الَّذِينَ يَقْطَعُونَ السِّدْرَ ، يُصَبُّونَ فِي النَّارِ عَلَى وُجُوهِهِمْ صَبًّا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بے شک جو لوگ بیری کا درخت کاٹتے ہیں وہ چہروں کے بل جہنم میں ڈال دیے جائیں گے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے تمام رجال ثقہ ہیں ۔