مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ قَطَعَ السِّدْرَ باب: اس شخص کا بیان جو بیری کا درخت کاٹ دیتا ہے
حدیث نمبر: 13277
عَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اخْرُجْ فَنَادِ فِي النَّاسِ : لَعَنَ اللَّهُ قَاطِعَ السِّدْرِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ الْخُوزِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم باہر جاؤ ! اور لوگوں میں یہ اعلان کر دو کہ بیری کے درخت کو کاٹنے والے پر اللہ تعالیٰ نے لعنت کی ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن یزید خوزی ہے ، اور وہ متروک ہے ۔