مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقِمَارِ باب: جوئے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13264
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ : سَمِعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا يَقُولُ لِرَجُلٍ : تَعَالَ أُقَامِرُكَ . فَأَمَرَهُ أَنْ يَتَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دوسرے شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ آؤ تاکہ میں تمہارے ساتھ جوا کھیلوں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو صدقہ کرنے کا حکم دیا ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی صدفی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔