مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي تَأْخِيرِ الْحَمْلِ باب: سامان کو پیچھے رکھنا
حدیث نمبر: 13235
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا حَمَلْتُمْ فَأَخِّرُوا الْحَمْلَ إِنَّ الرِّجْلَ مُوَثَّقَةٌ ، وَالْيَدَ مُغلَّقَةٌ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْأَسْوَدِ وَقَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ وَقَدْ وُثِّقَا وَفِيهِمَا ضَعْفٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب تم ( جانور پر ) سامان لادو ! تو سامان کو پیچھے رکھو ، کیونکہ پاؤں بندھے ہوتے ہیں اور ہاتھ بند ہوتے ہیں ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن علی بن اسود ہے اور ایک راوی قیس بن ربیع ہے ، اور ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے ، اور ان دونوں میں ضعف پایا جاتا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔