مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ تَأْدِيبِ الْأَوْلَادِ وَأَهْلِ الْبَيْتِ وَتَعْلِيقِ السَّوْطِ حَيْثُ يَرَوْنَهُ باب: اولاد اور گھر والوں کی تربیت کرنا اور کوڑا ایسی جگہ لٹکا کے رکھنا جہاں گھر والے اسے دیکھ سکیں
حدیث نمبر: 13218
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا تَرْفَعِ الْعَصَا عَلَى أَهْلِكَ ، وَأَخِفْهُمْ فِي اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ صَالِحِ بْنِ حَيٍّ ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ النَّوَوِيُّ وَغَيْرُهُ ، وَإِسْنَادُهُ عَلَى هَذَا جِيدٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اپنے گھر والوں سے عصا نہ اٹھاؤ اور اللہ تعالیٰ کے بارے میں انہیں خوف دلاتے رہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن صالح بن حیی ہے ، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے ، سفیان ثوری اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے ، اور اس بنیاد پر اس کی سند عمدہ ہے ۔