مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ تَأْدِيبِ الْأَوْلَادِ وَأَهْلِ الْبَيْتِ وَتَعْلِيقِ السَّوْطِ حَيْثُ يَرَوْنَهُ باب: اولاد اور گھر والوں کی تربیت کرنا اور کوڑا ایسی جگہ لٹکا کے رکھنا جہاں گھر والے اسے دیکھ سکیں
حدیث نمبر: 13217
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " عَلِّقُوا السَّوْطَ حَيْثُ يَرَاهُ أَهْلُ الْبَيْتِ ، فَإِنَّهُ آدَبُ لَهُمْ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ وَالْبَزَّارُ وَقَالَ : " حَيْثُ يَرَاهُ الْخَادِمُ " . وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ فِيهِمَا حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” کوڑے کو ایسی جگہ لٹکاؤ جہاں گھر والے اسے دیکھ سکیں کیونکہ یہ چیز ان کے لئے زیادہ اچھی تربیت کا باعث ہو گی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے ، اسے امام بزار نے بھی نقل کیا ہے ۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کے ہیں : ” جہاں سے خادم اسے دیکھ سکے ۔ “ امام طبرانی کی دونوں اسناد حسن ہیں ۔