مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَضْطَجِعُ وَيَضَعُ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى باب: جو شخص لیٹا ہو ، اور اس نے اپنا ایک پاؤں دوسرے پر رکھا ہو
وَعَنْ عُبَيْدِ بْنِ حُنَيْنٍ قَالَ : بَيْنَا أَنَا جَالِسٌ ، إِذْ جَاءَنِي قَتَادَةُ بْنُ النُّعْمَانِ فَقَالَ : انْطَلِقْ بِنَا يَا ابْنَ جُبَيْرٍ إِلَى أَبِي سَعِيدٍ ، فَانْطَلَقْنَا حَتَّى دَخَلْنَا عَلَى أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، فَوَجَدْنَاهُ مُسْتَلْقِيًا رَافِعًا رِجْلَهُ الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى ، فَسَلَّمْنَا وَجَلَسْنَا ، فَرَفَعَ قَتَادَةُ بْنُ النُّعْمَانِ يَدَهُ إِلَى رِجْلِ أَبِي سَعِيدٍ ، فَقَرَصَهَا قَرْصَةً شَدِيدَةً ، فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ : سُبْحَانَ اللَّهِ يَا ابْنَ أُمَّ ، لَقَدْ أَوْجَعْتَنِي . فَقَالَ لَهُ : ذَلِكَ أَرَدْتُ ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنِ اللَّهَ لَمَّا قَضَى خَلَقَهُ اسْتَلْقَى ، فَوَضْعَ رِجْلَهُ عَلَى الْأُخْرَى وَقَالَ : لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ خَلْقِي أَنْ يَفْعَلَ هَذَا " . فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ : وَاللَّهِ لَا أَفْعَلُهُ أَبَدًا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ مَشَايِخَ ثَلَاثَةٍ : جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ النَّوْفَلِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ ، فَأَحْمَدُ بْنِ رِشْدِينَ ضَعِيفٌ ، وَالِاثْنَانِ لَمْ أَعْرِفْهُمَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤عبید بن حنین بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ میں بیٹھا ہوا تھا اسی دوران سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ میرے پاس تشریف لائے اور بولے : اے ابن جبیر ! تم ہمارے ساتھ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی طرف چلو ۔ ہم لوگ روانہ ہوئے ، یہاں تک کہ ہم سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے ، تو ہم نے انہیں پایا کہ وہ چت لیٹے ہوئے تھے اور انہوں نے دایاں پاؤں بائیں پاؤں پر رکھا ہوا تھا ، ہم نے سلام کیا اور بیٹھ گئے ، سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ نے ہاتھ بلند کیا اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی ٹانگ پر زور سے مارا ، تو سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا : سبحان اللہ ! اے میری ماں کے بیٹے آپ نے مجھے تکلیف پہنچائی ہے ، تو سیدنا قتاده بن نعمان رضی اللہ عنہ نے کہا: میں یہی ارادہ رکھتا تھا کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جب اللہ تعالیٰ نے اپنی تخلیق کو مکمل کر لیا ( یا اپنی مخلوق کے بارے میں فیصلہ کیا ) تو وہ سیدھا لیٹا اس نے اپنا ایک پاؤں دوسرے پر رکھا اور پھر فرمایا : میری مخلوق میں سے کسی کے لئے ایسا کرنا مناسب نہیں ہے ۔ “ تو سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اللہ کی قسم ! اب میں کبھی ایسا نہیں کروں گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے تین مشائخ کے حوالے سے نقل کی ہے جعفر بن سلیمان نوفلی ، أحمد بن رشدین مصری اور أحمد بن داؤد مکی أحمد بن رشدین ضعیف ہے اور باقی دو سے میں واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔