مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ الْمُؤْمِنِ يَأْلَفُ وَيُؤْلَفُ باب: مومن الفت رکھتا ہے ، اور اس سے الفت رکھی جاتی ہے
حدیث نمبر: 13099
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الْمُؤْمِنُ يَأْلَفُ وَيُؤْلَفُ ، وَلَا خَيْرَ فِيمَنْ لَا يَأْلَفُ وَلَا يُؤْلَفُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ عَلِيِّ بْنِ بَهْرَامَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مومن الفت رکھتا ہے ، اور اس سے الفت رکھی جاتی ہے ، اور ایسے شخص میں بھلائی نہیں ہے ، جو الفت نہیں رکھتا اور اس سے الفت نہیں رکھی جاتی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں علی بن بہرام کے حوالے سے عبدالملک بن ابوکریمہ سے نقل کی ہے ، اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔