حدیث نمبر: 1308
وَعَنْ أُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " تَوَضَّئُوا مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ ، وَلَا تُصَلُّوا فِي مَنَاخِهَا ، وَلَا تَتَوَضَّئُوا مِنْ لُحُومِ الْغَنَمِ ، وَصَلُّوا فِي مَرَابِضِهَا " . ¤ قُلْتُ : لَهُ حَدِيثٌ عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ فِي الْوُضُوءِ مِنْ أَلْبَانِهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ، وَفِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ اخْتِلَافٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کر لو اور اُن کے باندھنے کی جگہ میں نماز ادا نہ کرو ، بکریوں کا گوشت کھانے کے بعد ازسر نو وضو نہ کرو ، اور ان کے باڑے میں نماز ادا کر لو “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) : ان صحابی کے حوالے سے امام ابن ماجہ نے ایک حدیث نقل کی ہے ، جو ان کا دودھ پینے کے بعد وضو کرنے کے بارے میں ہے ، یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے ، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطهارة / حدیث: 1308
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف