حدیث نمبر: 13075
عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : ¤ " الْمُسْلِمُ عَلَى الْمُسْلِمِ حَرَامٌ دَمُهُ وَعِرْضُهُ وَمَالُهُ ، الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لَا يَظْلِمُهُ وَلَا يَخْذُلُهُ ، التَّقْوَى هَاهُنَا - وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ إِلَى الْقَلْبِ - وَحَسْبُ امْرِئٍ مِنَ الشَّرِّ أَنْ يَحْقِرَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ " . ¤ قُلْتُ : عَزَاهُ إِلَى التِّرْمِذِيِّ بِاخْتِصَارٍ وَلَمْ أَجِدُهُ فِي نُسْخَتِي . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” مسلمان کی جان عزت اور مال دوسرے مسلمان کے لئے قابل احترام ہوتے ہیں ، مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہوتا ہے ، وہ اس پر ظلم نہیں کرتا ، وہ اسے رسوا نہیں کرتا ، تقویٰ یہاں ہوتا ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے دل کی طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی ( اور مزید فرمایا : ) آدمی کے برا ہونے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : انہوں نے اس روایت کی نسبت امام ترمذی کی طرف کی ہے ، جو اختصار کے ساتھ منقول ہے ، تاہم میں نے اپنے پاس موجود ( جامع ترمذی کے نسخے میں ) وہ روایت نہیں پائی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدب / حدیث: 13075
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ جيد۔
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند 145/4»