مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ غَضِّ الْبَصَرِ باب: نگاہ کو جھکا کے رکھنا
حدیث نمبر: 12943
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : ¤ " مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَنْظُرُ إِلَى مَحَاسِنِ امْرَأَةٍ ثُمَّ يَغُضُّ بَصَرَهُ ، إِلَّا أَحْدَثَ اللَّهُ لَهُ عِبَادَةً يَجِدُ حَلَاوَتَهَا " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " يَنْظُرُ إِلَى امْرَأَةٍ أَوَّلَ رَمْقَةٍ " . وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو مسلمان کسی عورت کے محاسن کی طرف دیکھنے کے بعد اپنی نگاہ جھکا لیتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ اسے ایسی عبادت عطا کرتا ہے ، جس کی حلاوت وہ ( شخص ) محسوس کرتا ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : ” عورت کی طرف پہلی مرتبہ نظر پڑتی ہے ۔ “ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے ، اور وہ متروک ہے ۔