مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكُنَى باب: کنیت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12898
وَعَنْ أَبِي الْوَرْدِ قَالَ : ¤ رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَآنِي رَجُلًا أَحْمَرَ ، فَقَالَ : " أَنْتَ أَبُو الْوَرْدِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ جُنَادَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ ، وَثَّقَهُ ابْنُ نُمَيْرٍ ، وَنَسَبَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ إِلَى الْكَذِبِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوورد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ملاحظہ کیا ، آپ نے میرے چہرے میں سرخی ملاحظہ کی تو ارشاد فرمایا : تم ابوالورد ہو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی جبارہ بن مغلس ہے ، جسے ابن نمیر نے ثقہ قرار دیا ہے ، اور ایک سے زیادہ افراد نے اس کی نسبت جھوٹ کی طرف کی ہے ۔