مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْوُضُوءِ مِنَ النَّوْمِ . باب: سونے سے وضو لازم ہونا
حدیث نمبر: 1288
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَامَ حَتَّى نَفَخَ ثُمَّ قَالَ : " إِنَّمَا الْوُضُوءُ عَلَى مَنِ اضْطَجَعَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، وَهُوَ كَذَّابٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے ، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خراٹے لینے لگے ، بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” وضو اس پر لازم ہوتا ہے ، جو لیٹ جائے ( یعنی لیٹ کر سو جائے ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے اور وہ کذاب ہے ۔